Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو...
شائع 29 جولائ 2020 10:25pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

وزیراعظم سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بارش کے بعد کراچی کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔