Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

کراچی میں ڈرینج سسٹم ٹھیک کرنے کے لئے فوج کو ٹاسک دیدیاگیا

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کراچی میں ڈرینج سسٹم ٹھیک کرنے کے لئے این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو ٹاسک دیا ہے اس حوالے سمری پر دستخط کردیے۔
شائع 30 جولائ 2020 10:29pm

کراچی میں حالیہ بارشوں سے تباہی کے بعد وفاقی حکومت نے کراچی میں ڈرینج سسٹم ٹھیک کرنے کے لئے فوج کو ٹاسک دے دیا۔ وزیر اعظم نے سمری پر دستخط کردیے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں بلدیاتی ادارے حالیہ بارشوں میں ناکام ہوگئے وفاق ہر صورت کراچی کو ٹھیک کرے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مئیر کراچی کی پریس کانفرنس۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا وزیر اعظم کو کراچی کی موجودہ صورت حال پر کافی تشویش ہے۔وزیر اعظم نے کراچی میں ڈرینج سسٹم ٹھیک کرنے کے لئے این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو ٹاسک دیا ہے اس حوالے سمری پر دستخط کردیے۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے تمام مسائل کا حل آئین کے آرٹیکل 140 اے کو قرار دیتے ہوئے کہا آئندہ بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں ورنہ صورت حال کبھی ٹھیک نہیں ہوگی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق اب مزید انتظار نہیں کرسکتی کراچی کی صفائی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div