Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پاکستان ورچوئل اسکریبل ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے سیمی...
شائع 02 اگست 2020 09:40pm

پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ امریکا سے ہوگا۔

کورونا کی وباء کے باعث پہلی بار کھیلے جانے والے آن لائن اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مشکل حریف ملائیشیا سے تھا۔ پانچ رکنی پاکستانی ٹیم نے ملائشیا کو گیارہ کے مقابلے میں چودہ پوائنٹس سے مات دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔

چودہ سالہ سید عماد علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ میں سے چار میچز جیت کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

معیز اللہ بیگ اور حسان ہادی خان پانچ میں سے تین تین جبکہ صہیب ثناء اللہ اور وسیم کھتری نے دو دو میچز جیتے۔ پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

فائنل تک رسائی کیلئے قومی ٹیم 9 اگست کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم امریکا کے مدمقابل آئے گی۔

امریکا نے کوارٹر فائنل میں سنگاپور کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ آٹھ اگست کو پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔

انفرادی رینکنگ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، سید عماد علی دوسرے اور حسان ہادی خان سولہ ممالک کے 80 پلیرز میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div