Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

مہنگائی کا جن بے قابو

لاہور میں بھی مہنگائی کا جن تاحال بے قابو ہے، پھل، سبزی اور دیگر...
شائع 04 اگست 2020 07:41pm

لاہور میں بھی مہنگائی کا جن تاحال بے قابو ہے، پھل، سبزی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں چالیس سے پچاس فیصد اضافہ ہوگیا، ادرک پانچ سو ساٹھ روپے فی کلو پر فروخت ہورہی ہے،

تبدیلی سرکار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے. عید گزرنے کے باوجود سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے، ادرک سو روپے اضافے کے ساتھ پانچ سو ساٹھ روپے. ٹماٹر ایک سو بیس. لہسن ایک سو ساٹھ اور لیموں سو سے دو سو روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔

دوسری جانب چینی کی قلت بھی برقرارہے، نوے سے سو روپے تک فروخت ہونے لگی جبکہ چکی آٹا ستر روپے فروخت ہورہا ہے۔

معدے اور آٹے کی قیمت میں اضافے سے سادہ نان پندرہ, تل والا کلچہ بیس روپے جبکہ سادہ روٹی کی فروخت آٹھ سے دس روپے میں جاری ہے۔