Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : مون سون کا چوتھا اسپیل، نالوں کی صفائی جاری

کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل برسنے کو تیارہے، برسات کے پانی...
شائع 04 اگست 2020 07:44pm

کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل برسنے کو تیارہے، برسات کے پانی کی نکاسی کیلیے ایف ڈبلیو او نے کراچی میں نالوں کی صفائی شروع کردی۔

کراچی میں نالوں کی صفائی کا مشن وفاق کی خصوصی ہدایت کے بعد ایف ڈبلیو او حکام نے کمر کس لی ۔

این ڈی ایم اے کی نگرانی میں ایف ڈبلیو او کی نالوں کی صفائی کیلیے رین ڈرین کلیننگ مہم جاری ہے اور ابتدائی مرحلے میں 38 مقام پر نالے صاف کیے جائیں گے۔

ضلع وسطی کے پانچ مقامات پر کام شروع بھی کیا جاچکاہے، ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں سے کچرا نکالا جارہا ہے۔

شہریوں نے نالوں کی صفائی کو سراہا، اور کہا کہ یہ کام مستقل بنیاد پر ہونا چاہیے، ایف ڈبلیو او حکام کے مطابق رین ڈرین کلیننگ مہم میں سو سے زائد ڈمپر اور مشینری استعمال ہورہی ہے، برسات سے پہلے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔