Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

'آئین کراچی کا اسٹیٹس تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دیتا'

پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوتی ہے۔ 18ویں ترمیم میں بھی سب جماعتیں شامل تھیں۔
شائع 09 اگست 2020 09:22pm
عبدالقادر پٹیل- فائل فوٹو
عبدالقادر پٹیل- فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کےرہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آئینی ترمیم تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوتی ہے۔ 18ویں ترمیم میں بھی سب جماعتیں شامل تھیں۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں ن لیگ کے دور میں 18ویں ترمیم کےخلاف کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک سال پہلے تک عمران خان 18ویں ترمیم کے سب سے بڑے حامی تھے۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہا کہ آئین کراچی کا اسٹیٹس تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دیتا۔ہم تو پہلے بھی کہہ چکےہیں مرسو مرسوسندھ نہ ڈیسو۔