Aaj News

پیر, جون 03, 2024  
25 Dhul-Qadah 1445  

صحابہ اکرام کی توہین کیخلاف قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد اور کراچی میں صحابہ کرام کی توہین کے معاملے پر مختلف...
شائع 31 اگست 2020 08:42pm

اسلام آباد اور کراچی میں صحابہ کرام کی توہین کے معاملے پر مختلف مسالک کے علما ئے کرام نے پیغام پاکستان کے مطابق قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

چیئر مین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کہتے ہیں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت توہین اور تکفیر روکنے کے لیے یکسو ہے ، علمائے کرام نے بھی ان سازشی عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مختلف مسالک کے علمائے کرام حافظ طاہر محمود اشرفی ، مولانا فضل الرحمن خلیل ،صاحبزادہ حسیب الرحمن ، علامہ غلام اکبر ساقی ، علامہ ضیا اللہ شاہ کا کہنا تھا اسلام آباد کراچی چکوال سمیت چند دیگر شہروں میں صحابہ کرام کی توہین کے واقعات پاکستان میں خون خرابہ کرانے کی عالمی سازش کا حصہ تھے جن سے شعیہ و سنی تمام علمائے کرام نے نہ صرف لاتعلقی کا اعلان کیا بلکہ ان کی مذمت بھی کی ہے جس سے عالمی سازش ناکام بنا دی گئی۔

علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علمائے کرام نے تو صبر و حکمت سے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ناکام بنائی اب حکومت اپنا کردار ادا کرے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے پیغام پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق فوری قانون سازی کرے۔