Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2020 10:42am

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مریم اورنگزیب کی حمزہ شہباز کا کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی تصدیق

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز کا کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی تصدیق کردی اوران کو علاج کلئے فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹویٹ میں کہاکہ حمزہ شہبازکاکورونا کاٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گزشتہ3روزسے شدید بخارمیں مبتلا ہیں،بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حمزہ شہبازکوکوٹ لکھپت جیل سےفوری اسپتال منتقل کیا جائے۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ حمزہ شہبازکےعلاج کی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں،علاج میں سستی یا لاپرواہی سے حمزہ شہباز کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے،قوم اور پارٹی کارکنان سے اپوزیشن لیڈر کی صحت کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

شہبازشریف کی حمزہ شہباز کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی اپنے بیٹے حمزہ شہباز کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے بیٹےحمزہ شہبازکوجیل میں کوروناہوگیاہے،وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سےسامنا کررہا ہے ،حمزہ شہباز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

عطاء اللہ تارڑ کا حمزہ شہباز کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوراً اسپتال منتقل کیا جائے اور جلد سے جلد طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div