Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

گجرپورہ موٹروے خاتون زیادتی کیس:ملزم وقار الحسن نے گرفتاری دے دی

لاہور:گجرپورہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزم وقار الحسن نے...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2020 01:48pm

لاہور:گجرپورہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزم وقار الحسن نے لاہور سی آئی پولیس کو خود گرفتاری دے دی ،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا،پولیس نے ملزم کا فوری ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیاجبکہ مرکزی ملزم عابد علی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب خاتون سے زیادتی کے کیس میں نیا موڑ آگیا،گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے نشاندہی کئے گئے ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس کو گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق ملزم وقار الحسن اپنے والد کے ہمراہ تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہوا،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

جیوفینسنگ میں موبائل ٹریس ہونے سے متعلق سوال پر ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی کا بھائی عباس مرکزی ملزم عابد کا دوست ہے،عباس اس کا فون استعمال کرتا تھا۔

وقار الحسن نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کا سالہ عباس اس کے فون سے اکثر ملزم عابد علی سے رابطہ کرتا تھا اوروہ مرکزی ملزم کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا ،عباس نے میرے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا لیکن وہ جلد ہی اپنی گرفتاری پیش کرے گا۔

مبینہ ملزم وقارالحسن کاڈی این اےکرانےکافیصلہ

دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے مبینہ ملزم وقار الحسن کا فوری ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ڈی این اےسیمپل لینےکیلئےپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سےرابطہ کیا گیا ہے، ملزم وقارکوجلد اعلیٰ افسران کے روبروپیش کیاجائےگا۔

شیخوپورہ میں ملزم وقار الحسن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وقار موٹرسائیکل مکینک ہے،اس کیخلاف تھانے میں پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے،14روز قبل ضمانت پر رہا ہونےوالا حکومتی عہدیداروں کا بیان غلط ہے۔

دوسری جانب مرکزی ملزم عابد علی کو پانچ روز بعد بھی تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا،پولیس اور دیگر حساس ادارے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div