Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت زمین بوس،2 افراد جاں بحق ،12زخمی

کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی،لیاری بہارکالونی...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2020 01:53pm

کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی،لیاری بہارکالونی میں2منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

شہر قائد میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،کراچی میں ایک اور گرنے والی رہائشی عمارت قیمتیں جانیں لے گئی۔

کراچی میں 2منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہونے کا واقعہ لیاری بہارکالونی میں کوئلہ گودام کے قریب پیش آیا،عمارت میں 14 افراد رہائش پزیر تھے، ملبے تلے دب کر 2افراد جاں بحق اور 12افراد زخمی ہوئےجہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت 30 سالہ جان محمد سے ہوئی جبکہ دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور رینجرزاہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گرنے والی عمارت سے متصل ایک عمارت تعمیر کی جا رہی تھی جس کیلئے شاول چلنے کی وجہ سے گرنے والی عمارت کی بنیادیں مخدوش ہو گئی تھیں۔

کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے بتایا کہ منہدم ہونے والی عمارت میں مزدور رہائش پذیر تھے، عمارت کا لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے،ڈی سی ساوتھ کو ہدایت کی ہے تعمیرات رکوا کر ذمے دوراروں کخلا ف ایف آئی آر کی جائے ۔

عمارت گرنے کے باعث اس سے متصل عمارتیں بھی مخدوش ہو گئی ہیں اور ان کے بھی منہدم ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div