Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلاشتعال فائرنگ سےبچی شہید،4افرادزخمی

راولپنڈی :بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلاشتعال فائرنگ کی ،جس کے...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2020 01:04pm

راولپنڈی :بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلاشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 11سالہ بچی شہید اور معمر خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹروں پر خود کار بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج نے جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 11 سالہ بچی شہید اور 4 شہری زخمی ہوئے، شدید زخمی ہونے والوں میں ایک معمر خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایااورشہری آبادی پر حملےکرنےوالی بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیاگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div