Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

ایل او سی پر فائرنگ:بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد:بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی اور...
شائع 13 ستمبر 2020 01:56pm

اسلام آباد:بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکڑی سیکٹر میں شہری آبادی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنانے پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کودفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارتی قابض فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کےاحتجاجی مراسلہ تھمایا اور اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق احتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا،رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2225 خلاف ورزیاں کیں،جن میں 18 شہری شہید اور 176زخمی ہوئے، بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ آج بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹروں پر خود کار بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 11 سالہ بچی شہید اور 4 شہری زخمی ہوئے، شدید زخمی ہونے والوں میں ایک معمر خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div