Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں رہائشی عمارت...
شائع 13 ستمبر 2020 03:47pm

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیااور کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایک اور رہائشی عمارت گر گئی،2اور زندگیاں ختم ہوئیں، 12 زخموں سے چور ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول کی ٹیم موقع پر پہنچی جائے وقوعہ کا معائنہ کیااور بتایا کہ گرنے والی عمارت کے برابر والی عمارت میں تعمیرات جاری تھیں، بھاری مشنری سے کھدائی کی جارہی تھی، جو عمارت گرنے کا باعث بنی پولیس چھٹی کے ایام میں ہونے والی تعمیرات کو روکیں۔

ایس بی سے اے کی جانب سے زیر تعمیر عمارت کے مالک کو واقع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے اور کھدائی کرنے والے ٹھیکدار مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کردی گئی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div