پاکستان کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کا اعادہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت دو ریاستی حل کے فلسطین کے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بین الاقوامی سطح پر متفقہ دائرہ عمل کی بنیاد پر فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کےلئے پاکستان کی اپیل کی تجدید کی ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
انہوں نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت دو ریاستی حل کے فلسطین کے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔
پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد امین نے ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہمیشہ بھرپور حمایت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطین کے لئے اس حمایت پر فخر ہے۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.