پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر گرفتار
کراچی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے سابق ڈپٹی ایم ڈی کی بھرتی میں اختیارات سے تجاوز کیا، بھرتی کیلئے اشتہار دینے، پی آئی اے ایکٹ کے رولز کی خلاف ورزی کی۔
دونوں سابق افسران نےسلیم سیانی کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ادائیگی کی منظوری دی، سلیم سیانی کو پی آئی اے انجینئرنگ کے لئے کام دلانے پر کمیشن ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی۔
دونوں افسران نے سلیم سیانی کو 3 ماہ کے لئے 5 اسٹار ہوٹل میں رہائش کی بھی منظوری دی۔
سابق ڈی ایم ڈی کے اہل خانہ کی دبئی میں رہائش کے کرائے کی ادائی بھی ائیر لائن کے ذمہ رہی ۔
گرفتار افسران کی منظوری سے سلیم سیانی کی 10 لاکھ ڈالرز انشورنس پالیسی بھی کرائی گئی۔
سلیم سیانی کو دوران ملازمت اغوا ہونے، جسمانی نقصان یا فوت ہونے پر دس لاکھ ڈالرز ادئیئگی بھی منظور کی گئی۔
ملازمت کے دوارن 20 ہزار ڈالرز تنخواہ جبکہ 7 فیصد سالانہ اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔
ملازمت کے کنٹریکٹ منسوخی پر تین ماہ کی تنخواہ ادائیگی کی منظوری بھی گرفتار افسران نے دی۔
امریکہ سے پاکستان یا دبئی منتقلی کے لئے سلیم سیانی کو 50 ہزار ڈالرز بھی ادا کئے گئے۔
ائیر لائن کے دیگرافسران کے کردار سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔
Comments are closed on this story.