Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

گاڑی فروخت کے آن لائن اشتہارات کے ذریعے لاکھوں کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم آن لائن ویب سائٹس پر خود کو کار ڈیلر ظاہر کرکے جعلی اشتہارت لگاتا تھا، حکام
شائع 08 مئ 2024 10:35am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سائبر کرائم راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم گاڑی فروخت کے اشتہارات لگا کر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا اور لاکھوں کا فراڈ کرتا تھا۔

ترجمان سائبر کرائم راولپنڈ کے مطابق ملزم خلعت باری کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم آن لائن ویب سائٹس پر خود کو کار ڈیلر ظاہر کرکے جعلی اشتہارت لگاتا تھا اورگاڑی فروخت کے اشتہارات لگا کر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اشتہارات کے لیے جعلی سمز کا استعمال اور متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے شکایت کنندہ سے 7 لاکھ سے زائد روپے بٹورے اور مذکورہ رقم مختلف مائیکرو فنائنس اکاؤنٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروائیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عادی مجرم ہے اور کئی لوگوں کو لوٹ چکا ہے، ملزم سے موبائل فون اور سمز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔