انٹربینک: امریکی ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کی مزید کمی
کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر...
کاروبار
کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 161 روپے 82 پیسے سے کم ہوکر 161 روپے 37 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 50 پیسے کم ہوچکی ہے۔
13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 161 روپے 37 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 50 پیسے کم ہوگئی ہے۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.