انٹربینک: روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی جاری
کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری...
کاروبار
کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر 35 پیسے مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 159 روپے 81 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 46 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 41 پیسے کم ہوچکی ہے۔
13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 159 روپے 46 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 41 پیسے کم ہوچکی ہے۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.