Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

کراچی کنگز پہلی بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا ...
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2020 08:28pm

کراچی: کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل فائیو کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، فائنلسٹ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ٹیم 142 تعاقب میں 8 وکٹوں پر 141 رنز بناسکی تھی اور میچ ٹائی ہوگیا تھا تاہم سپر اوور میں پہلے ردرفورڈ کے ایک ایک چھکے چوکے اور پھر محمد عامر کے شاندار اوور کی بدولت کنگز نے فائنل میں جگہ بنالی۔

ایک موقع پر کراچی کی ٹیم ہدف باآسانی حاصل کرنے والی تھی مگر ملتان سلطانز کے بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ کو ٹائی کیا تھا۔ بابر اعظم 65، عماد وسیم ناقابل شکست 27 اور ایلکس ہیلز 22 رنز بناکر نمایاں رہے تھے.

اس سے قبل کراچی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی تھی. روی بوپارہ 40، سہیل تنویر 25 اور ذیشان اشرف 22 رنز بناسکے تھے.

کراچی کی جانب سے ارشد اقبال اور وقاص مقصود نے دو دو جبکہ کپتان عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ بابر اعظم کو 65 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔