Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

کوروناکےبڑھتے کیسز:پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور:کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور،...
شائع 30 نومبر 2020 09:04am

لاہور:کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی،ملتان، گوجرانوالہ،فیصل آبادسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپنجاب کے 9علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جس میں لاہور کے 26 ،راولپنڈی15،ملتان7،لیہ 5 سرگودھا، گوجرانوالہ3،فیصل آباد4،ٹوبہ ٹیک سنگھ 3 اورمیانوالی کے2 علاقے شامل ہیں۔

لاہوربحریہ ٹاؤن میں اغوری بلاک،عمر بلاک،شاہین بلاک،سفاری بلاک،گل بہار بلاک،گل مہر بلاک ،بابر بلاک،او رسیز بلاک جبکہ عسکری 10میں سیکٹرC&D سمیت ڈی ایچ اے فیز3 میں X,Y,Z، فیز5 میں سیکٹرA&G فیز6 میں سیکٹرD، کیولری گراونڈ میں گلی نمبر7 اور8 میں لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

پنجاب کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی میں بلاک C,D،عسکری15،طارق بلاک، گارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن اور فتح گڑھ کےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ تمام میڈیکل اسٹور،اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔

ملک شاپس،چکن شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div