Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

چینی کی مقرر کردہ نرخ پر فراہمی کیلئے اقدامات

چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان...
شائع 10 اپريل 2021 11:28pm

چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگرم عمل ہوگئے۔

انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری آفس میں چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی اور نرخ کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

چینی کا ایکس مل نرخ 80 روپے اور مارکیٹ ریٹ 85 روپے کلو تک ہے، رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہو گی. منتخب اشیاء خوردونوش 3سال پرانے نرخ پر فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج سے صوبے بھر میں رمضان بازار قائم کردیئے جائیں گے. دیگرضروری اشیاء کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں۔ عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ صوبے میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اور چینی کے نرخ میں تیزی سے کمی کا رحجان جاری ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی چیلنج ہے لیکن ختم کرکے دم لیں گے، کسی کو غریب آدمی کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ میں خود رمضان بازاروں کا دورہ کر کے چینی اور دیگر اشیاء کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لوں گا۔ صوبائی وزرا ء اور صوبائی سیکرٹری بازاروں کے دورے کر کے روزانہ رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی کی مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی. وزیراعلیٰ سے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے ملاقات کی، وزیر اعلی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈ یشن ترجیحات میں اولین ہے. پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کا عہد نبھائیں گے. پنجاب میں 12یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے ابتدائی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔

Usman Buzdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div