Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ویکسین کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے...
شائع 12 اپريل 2021 01:51pm

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کورونا وائرس سے بچاؤ کرتی ہے لیکن 100 فیصد نہیں، لہٰذا ویکسین کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے۔

فیصل سلطان نے کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جون میں جب بیماری زور پر تھی تو 3 ہزار 300 کیس تھے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اُس وقت ہیلتھ کیئر ورکرز پر پریشر زیادہ ہے، لیکن اب لگتا ہے یکم اپریل سے11 تک کورونا وائرس پر توجہ نہیں دی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر 50 فیصد کے قریب عمل کیا جا رہا ہے جبکہ کورونا وائرس کے 4200 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز کے تحت احتیاط ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نے کہا کہ کاروبار کے اوقات کار پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے، ماسک کا استعمال بہت کم ہے جو تشویش کا باعث ہے، اکثر جگہوں پر ماسک کا استعمال 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ نے ہیلتھ سسٹم پر بہت شدید اثر ڈالا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ علماء کرام رمضان المبارک میں اپنا کردار ادا کریں، پچھلے رمضان میں علماء کرام نے بہت تعاون کیا تھا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ علماء کرام کا کردار وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کا پیغام ہے کہ ویکسین لگانے کے بعد احتیاط بھی کریں، کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، خود کو اور قوم کو بچائیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار501 ہوگئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو چکی ہے۔

NCOC

SAPM

Dr Faisal Sultan

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div