Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'کورونا کی تیسری لہر بڑا چیلنج'

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بند کرنا ایک مشکل...
شائع 12 اپريل 2021 06:41pm

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بند کرنا ایک مشکل فیصلہ ہے تعلیمی سیکٹرسے متعلق تمام صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہے تاہم چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے تیسری لہر بڑا چیلنج ہے ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا میں پوری قوم کو جوڑا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریب عوام کو رلیف ملا اورثانیہ نشتر کے سائے میں چلائے گئے پروگرامز نے غریبوں کی مدد کی ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ملک میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے وزیر اعظم پر لاکھ ڈائون کرنے کا بہت پریشر تھا لیکن ملک بند کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں بہت سے چیلنجز تھے ہم نے بہت جلدی اسکولز بند کئے سارے صوبوں نے ملک کر تعلیم کے میدان میں متفقہ فیصلے کئے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا 40 لاکھ بچے پاس کرنے ہیں پندرہ دن میں ٹیلی سکول کا اجراء کیاایک سال سے ٹیلی سکول صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک چلتا ہےریڈیو سکول ،ویپ پورٹل موبائل ایپ بنائی گئی ہے۔ شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے تیسری لہر بڑا چیلنج ہےایچ ای سی سے امتحانات میں تاخیر کرنے کی استدعا کی ہے ہے تاہم فیصلے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرینگے ۔

PPP

Shafqat Mehmood

corona

covid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div