Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب میں مافیا سے مقابلہ تھا،اس لئے سندھ میں توجہ نہیں دے سکا، وزیراعظم

سکھر:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مافیا سے مقابلہ...
شائع 16 اپريل 2021 02:41pm

سکھر:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مافیا سے مقابلہ تھا،اس لئے سندھ میں توجہ نہیں دے سکا،وعدہ کرتاہوں سندھ کےلوگوں کےحالات بہترکرنےکی کوشش کروں گا،18ویں ترمیم کے بعد پیسہ صوبوں کو چلا جاتا ہے، ترقیاتی کام صوبے کی ذمہ داری ہے مگر وفاق کام کر رہا ہے،سود کے باعث بہت بڑی رقم قرض میں چلی جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر پہنچے ، جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا،جس کے بعد عمران خان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا اور چیک تقسیم کئے ۔

وزیراعظم عمران خان کاسکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ اندرون سندھ آکر خوشی محسوس کررہاہوں،بدقسمتی سےاندرون سندھ کےزیادہ دورےنہ کرسکا ،اندرون سندھ پسماندہ ترین علاقوں میں شامل ہے،قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں بہت غربت ہے،سندھ میں لوگ مشکل حالات میں زندگی گزاررہے ہیں،سندھ میں عوام کو بنیادی حقوق میسر نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں پولیس کےذریعےعوام پرظلم ہوتا ہے،سندھ میں عوام کوبنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں،سندھ کے عوام بہت پیچھے رہ گئے ہیں،کوشش تھی کہ اندرون سندھ میں بھرپور انتخابی مہم چلاؤں،پنجاب میں ہمارا مقابلہ بڑے مافیا کے ساتھ تھا،سندھ میں انتخابی مہم پر صحیح توجہ نہیں دے سکا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آئے تو پاکستان قرضوں میں ڈوباہواتھا،ن لیگ نے5سال میں20 ہزارارب روپےکاقرض واپس کیا،ہم نےڈھائی سال میں 35ہزارارب روپےکاقرض واپس کیا،یہ پیسہ ترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہوتاتوپاکستان ترقی کرتا،ہمارے پاس عوام پرخرچ کرنےکیلئےپیسہ نہیں تھا،کھینچ تان کرسندھ کیلئے440ارب کاپیکج بنایا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بناکراپنےکاروبارکیلئےقرض دیں گے ،نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کریں گے،نیوزی لینڈ کی آبادی 60لاکھ اور پاکستان کی 22کروڑہے ،نیوزی لینڈمیں پاکستان سےزیادہ کھیلوں کےمیدان ہیں،ٹیلنٹ کو کھیلنے کیلئےمیدان چاہیئے ہوتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 18ویں ترمیم کےبعدساراپیسہ صوبوں کوچلاجاتاہے،اورجگہوں سےپیسہ نکال کر صوبوں پرخرچ کررہےہیں، ترقیاتی کام صوبے کی ذمہ داری ہے مگروفاق کام کر رہا ہے،سکھر حیدرآباد موٹر وے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا، لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں، سود کے باعث بہت بڑی رقم قرض میں چلی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا کےباعث لاک ڈاؤن سےکمزورطبقہ پس گیا،ہم نےسب سےپہلے ملک سےلاک ڈاؤن ختم کیا ،کمزور طبقے کے ریلیف کیلئےاحساس پروگرام لائے،میرٹ پرڈیڑھ کروڑخاندانوں میں رقم تقسیم کی،احساس پروگرام کا33فیصدحصہ سندھ پرخرچ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کےقریب جزیرےپرنیاشہربسانےکامنصوبہ بنایا،منصوبےسےسندھ کے عوام کوروزگارملنا تھا،منصوبےکا منافع سندھ حکومت کودینےکوتیارتھے،جزیرےپر40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آنی تھی،افسوس سندھ حکومت نے جزائر سے متعلق این او سی واپس لے لیا، اس پر نظرثانی کریں، اس منصوبے سے ملک ہی نہیں صوبے کا بھی فائدہ ہے،یہ دولت کی پیداوار کا بڑا منصوبہ ہے،مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کواحساس پروگرام میں شامل کریں گے،پورےملک کےعوام کو اپناسمجھتا ہوں،وعدہ کرتاہوں سندھ کےلوگوں کےحالات بہترکرنےکی کوشش کروں گا۔

pm imran khan

punjab

Governor Sindh

imran ismail

sindh

Sukkur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div