دارلامان سکھر میں خاتون سے زیادتی کا انکشاف
دارلامان سکھر میں کلرک کا پناہ لینےوالی خاتون کے ساتھ زیادتی انکشاف،سیشن جج کی انکوائری کے بعد سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ کے احکامات پر ملزم کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق متاثرہ خاتون نےسندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ کو تحریری خط کےذریعے زیادتی کےحوالےسےبتایا۔
سندھ ہائی کورٹ کےحکم پر سیشن جج سکھر نےانکوائی کی،انکوائری میں دارالامان میں رہائش پذیر8خواتین کےبیانات قلمبند کئےگئے جس میں خواتین نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں،دارالامان کےکلرک نےکئی بار زیادتی کی،جبکہ زیادتی کرنے والا دارالمان کا کلرک احتجاج پر جان سےمارنےکی دھمکیاں دیتا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ کے اُحکامات پر ملزم کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیاگیا،دماغی توازن درست نا ہونے کے باعث متاثرہ خاتون حیدرآباد کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عدالت سے اجازت لینے کے بعد متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جائے گا جبکہ ملزم کو آج سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
Comments are closed on this story.