Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کریں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن...
شائع 29 مئ 2021 12:11pm

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کے بجائے مسلم لیگ ن پر دھیان دیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، مسلم لیگ ن کی کشتی بھنور میں ہے اگر اس سے نکلے تو فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کریں۔ پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربے کے بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

fawad chaudhry