Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خاتون اول نے شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں لائبریری کا افتتاح کردیا

خاتون اول بشری عمران نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی سائنس...
شائع 29 مئ 2021 08:50pm

خاتون اول بشری عمران نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی سائنس وٹیکنالوجی ریسرچ سینٹرمیں لائبریری کا افتتاح کر دیا۔ریسرچ سینٹر میں تین ہزار سے زائد کتابیں، 13 کروڑ ای بکس کی سہولت موجود ہوگی۔ریسرچ سینٹر کو دارالامان، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جیل سے منسلک کیا جائے گا، ریسرچ سنٹر کے مختلف جامعات کے ساتھ ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشری عمران نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور سنٹر میں قام کی گئی لائبریری کا افتتاح کیا۔

خاتون اول کو ریسرچ سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ تقریب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، جامعہ نعیمیہ، محکمہ اوقاف اور کالج یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

خاتون اول کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ اس ریسرچ سینٹر کی مفت ممبر شپ ہوگی جس میں آڈیٹوریم، ریڈنگ روم اور انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی جبکہ طلبہ گھر بیٹھ کر 13 کروڑ کتابوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس ای سینٹر کو نامور تعلیمی، مذہبی اداروں، چائلد پروٹیکشن بیورو، جیل اور دیگر اداروں سے منسلک کیا جائےگا۔

اس سینٹر کے ذریعے فلسفہ، روحانیت اور تحقیق کو فروغ دیا جا سکے گا۔ اس آن لائن پورٹل کو کالجوں میں داخلوں کے سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہےجبکہ30سے زائد سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے جاب پورٹل بھی موجود ہیں۔

lahore

First Lady

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div