Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تین بار وزیر اعظم رہنے والے بتائیں کہ ملک سے بھاگے ہوئے کیوں ہیں؟'

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کہتے ہیں ن لیگی کی منی لانڈرنگ...
شائع 27 جون 2021 10:32pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کہتے ہیں ن لیگی کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف میں گیا۔تین بار وزیر اعظم رہنے والے بتائیں کہ ملک سے بھاگے ہوئے کیوں ہیں؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والی بیوہ خاتون کے گھر گئے اور بیوہ کو 14 لاکھ 17 ہزار پنشن کا چیک دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوام کو اعلیٰ ایوانوں تک رسائل دی۔بیوہ کے پنشن کیس میں رکاوٹ بننے والے گریڈ 19 کے آفیسر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ اب بیوروکریسی کو کام کرنا پڑے گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بھاری منی لانڈرنگ سے ملک کو ایف اے ٹی ایف میں جانا پڑا۔ان کے اکاؤنٹس میں پیسے آئیں تو انہیں علم نہیں ہوتا کہ کس پھوپھو نے بھیجے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ شریف برادران خادم اعلیٰ بنتے ہیں۔وہ بھائی بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

opposition

SAPM

shahbaz gill

Citizen Portal