Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کورونا کیسز میں اضافہ: لاہور کے 13علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

لاہور:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہورکے 13علاقوں میں گزشتہ...
شائع 01 اگست 2021 12:43pm

لاہور:کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہورکے 13علاقوں میں گزشتہ روز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا مگر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع ای ایم ای سوسائٹی اور ایل بلاک جوہر ٹاؤن، عزیزبھٹی ٹاؤن میں واقع گرین سٹی کے سی بلاک، کینٹ میں واقع شامی روڈ کی چند گلیاں، شالیمار ٹاؤن میں امن پارک کالج روڈ، گلبرگ ٹاؤن میں واقع ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن کی چند گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ سمن آباد ٹاؤن میں واقع اے بلاک مسلم ٹاؤن، پی این ٹی کالونی، عمر بلاک سمن آباد، ایل بلاک وحدت کالونی، اے بلاک گلشن راوی، شیخ زید رہائشی کالونی اور بی بلاک مسلم ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا مگر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

coronavirus

Smart lockdown

lahore

Notification

Corona Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div