فواد چوہدری اور ملالہ یوسفزئی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا.
ٹیلی فون پر گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا پاکستان افغان مہاجرین کے بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور پاکستان میں تقریباً چھ ہزار افغان بچے زیرِ تعلیم ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے وفاقی وزیر کو افغانستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بین الاقوامی تشویش سے آگاہ کیا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کےلئے فعال کردار ادا کرے۔
ملالہ نے مزید بتایاکہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اس بارے میں خط بھی لکھا ہے۔
fawad chaudhry
Malala Yousafzai
Nobel laureate
Federal Information Minister
مزید پڑھیں
مقبول ترین
انکشاف در انکشاف، ملک گیر پاور بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
میئرکراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو 3 نام پیش
فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا
ملک میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
روسی کمپنی نے پاکستان کو پٹرول فروخت کرنے کا معاہدہ کر لیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.