Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی:محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں...
شائع 17 اگست 2021 10:35am

کراچی:محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی دو دن 8 تا 10 محرم تک کیلئے لگائی گئی ہےجبکہ خلاف ورزی پر پولیس اور قانون نافد کرنے والے ادارے کارروائی کرسکیں گے۔

کراچی میں 8 محرم کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

کراچی میں 8 محرم کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے،شہر قائد میں جلوس کی سیکیورٹی کلئےہ 2ہزار968 پولیس اہکاور تعینات کےس گئے ہیں۔

جلوس میں خواتین پولیس اہکاار بھی موجود رہیں گی، پولیس کی معاونت کلئے ایس ایس یو اور رینجرز کے جوان بھی تعینات کےنگئے ہیں۔

نشترپارک سے 8محرم کا مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا،ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔

جلوس کے راستے میں آنے والی 124 عمارتوں میں اسنائپرتعینات کےاگئےہیں جبکہ جلوس کے راستےمیں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

karachi

security

Moter Cycle

Muharram ul Haram

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div