Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

کراچی :اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، اقتصادی...
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2021 01:08pm
کاروبار

کراچی :اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر شرح سود 7فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ملک میں کورونا اور افراط زر کی صورتحال مائیکرو اور میکرو اشاریوں کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کورونا کے باعث ریلیف دینے کیلئے مرکزی بینک نے شرح سود سوا 13فیصد سے کم کر کے 7فیصد مقرر کی تھی جو مسلسل 15ماہ سے شرح سود 7فیصد پر برقرار ہے جبکہ 20ستمبر کو بھی پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

تاہم چند ماہرین کہتے ہیں کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں کمزوریوں،قیمتوں کے حساس اشارئیے میں اضافے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرض پروگرام کی بحالی پرغور کرتے ہوئے شرح سود میں معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

karachi

Monetary policy

Economic

STATE BANK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div