Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

30 ہزار سے زائد افراد کو مشرف بہ اسلام کرنے والے شیخ محمد ڈیلابینیا انتقال کرگئے

فلپائن سے تعلق رکھنے والے مبلغ شیخ محمد ڈیلابینیا طویل علالت کے...
شائع 23 ستمبر 2021 04:00pm

فلپائن سے تعلق رکھنے والے مبلغ شیخ محمد ڈیلابینیا طویل علالت کے بعد منگل کی شب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وفات پا گئے ہیں۔

شیخ محمد ڈیلابینیا نے 25 برس تک ریاض میں "کمیونٹیز دعوہ بیورو" میں اسلام کی تبلیغ انجام دی، البطحاء میں دعوہ والارشاد سوسائٹی نے شیخ محمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلند کی دعا کی ہے۔

سوسائٹی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں البطحاء بیورو میں مرحوم شیخ محمد کے ہاتھ پر 30 ہزار سے زیادہ افراد نے اسلام قبول کیا۔ شیخ محمد دعوت و ارشاد کے اس بیورو میں سرکاری مبلغ کے طور پر کام کرتے تھے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے مملکت میں فلپائنی کمیونٹی کے درمیان اسلام کی بنیادی تعلیمات پھیلانے اور انہیں دینی امور سکھانے کے حوالے سے شیخ محمد کی کوششوں کو سراہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div