آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی رہائشگاہ آمد، اظہار تعزیت
آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی رہائشگاہ آمد ہوئی...
آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے،اور انہوں نے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی تعزیت کے لئے ڈاکٹرعبدالقدیر کی رہائش گاہ گئے ۔
سابق صدرآصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے گھر جا کرمرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،سلیم مانڈوی والا بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ تھے ۔
آصفہ بھٹو کا کہنا تھاکہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی تعزیت کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائش گاہ پرگئے ۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.