Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

راولاکوٹ سے کوٹلی آنے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق

مظفرآباد: آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی میں خوفناک حادثہ پیش آیا،...
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2021 04:05pm

مظفرآباد: آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی میں خوفناک حادثہ پیش آیا، راولاکوٹ سے کوٹلی آنے والی مسافربس کھائی میں گرنے سے 26افراد جاں بحق اور 5مسافر زخمی ہوگئے۔

راولاکوٹ سےکوٹلی آنےوالی مسافربس منجاڑی کے مقام پرحادثے کا شکار ہوئی،جہاں بلوچ کے علاقے میں موڑ کاٹتےہوئےمسافر بس گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26ہوگئی جبکہ 5 افراد زخمی ہوئےجن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7خواتین اور 3بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو ڈسٹرک اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا۔

مسافر بس میں 30 سے زائد مسافرسوار تھے،گہری کھانے میں گرنے سے بس 2حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں ، امدادی اداروں نے بھی حصہ لیا تاہم المناک حادثے میں اکثرمسافر موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔

بس میں سوار اکثر افراد کا تعلق ضلع سدھنوتی کے علاقے بساڑی بلوچ سے تھا ، جاں افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہارتعزیت

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی اور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

passenger bus

Kotli

fall into deep

Muzafarabad