Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

بلوچستان:دہشت گردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی :بلوچستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ...
شائع 24 نومبر 2021 03:34pm

راولپنڈی :بلوچستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بلوچستان کےعلاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دستیاب ہتھیاروں سے فوری جواب دیا گیا، جس سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاجبکہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔

جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن، استحکام اورترقی کاسفرمتاثرہونے نہیں دیا جائے گا۔

ISPR

security forces

check post

attack

Terrorist