Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عدالت نے راولپنڈی دھماکوں کے تین ملزمان کو سزائے موت سنادی

سزا یافتہ دہشت گردوں پر 3 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
شائع 28 جنوری 2022 08:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے دہشت گردی کے حملوں، حملہ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

سماء نیوزکے مطابق تینوں ملزمان کو راولپنڈی کے علاقوں اڈیالہ روڈ، پیر ودھائی، صدر اور کباڑی بازار میں دھماکوں میں ملوث تھے

اے ٹی سی کے جج شوکت کمال ڈار نے مقدمے کی سماعت کے بعد جمعہ کو فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے دھماکوں کے تین ملزمان کو 12 بار سزائے موت اور 32 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔

دیگر جرائم میں بھی مجرموں کو مجموعی طور پر 384 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق جمع شدہ رقم سے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔

اس ماہ کے شروع میں ایک عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے 5 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔

جون 2021 میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 24 زخمی ہوئے۔

terrorism

ATC

rawalpndi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div