Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

سندھ: ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کی جارہی ہے، مکیش کمار چاولا

کراچی: سندھ کے وزیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس...
شائع 06 فروری 2022 04:18pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: سندھ کے وزیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لیے 7 فروری سے روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی۔

مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ کراچی میں مہم کیلئے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کل سے کراچی کے 37 مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی۔

یہ مہم ڈیفالٹ گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔

یہ فیصلہ مکیش کمار چاولہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اوپن لیٹر، غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی کہ وہ اپنے واجب الادا ٹیکس جمع کرائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے کیونکہ اوپن لیٹر اور بغیر رجسٹریشن کے گاڑی چلانا جرم ہے۔

sindh