Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

قصور میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 2 مزدور جاں بحق

قصور میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 2 مزدور جاں بحق اور 15...
شائع 10 فروری 2022 09:34am

قصور میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 2 مزدور جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور میں گتے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،آگ نے فیکٹری کے ساتھ ملحقہ گودام کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کا زیادہ تر حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ آگ فیکٹری کے دوسرے حصے تک نہ پہنچ پائے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری کے دوسرے حصے میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کیلئے لاہور اور اوکاڑہ سے مزید گاڑیاں طلب کی گئی ہیں۔

Factory Fire