Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاک افواج نے 27فروری کو بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے 27 فروری کے...
شائع 27 فروری 2022 11:48am

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے 27 فروری کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے 27فروری کے دن کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3سال مکمل ہوگئے ہیں، آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی فائٹر طیارے مار گرانے میں اہم کردار ادا کیا،پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا جبکہ آج ہی کے دن پاک فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ سب مادر وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ صرف ہتھیار یا تعداد ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکلات کا سامنا کرنے میں کامیابی کا تعین کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ کے اختتام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

ISPR

DG ISPR

Abhinandan

Operation Swift Retort

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div