Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی

کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ قیمتوں کو ضابطے میں رکھنا کراچی کے ساتوں ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
شائع 05 مارچ 2022 01:35pm

کمشنر کراچی اقبال میمن نے دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے۔

اس حوالے سے کمشنر آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس میں گوشت، دال، چاول، سبزی اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کراچی نے اجلاس میں آئندہ ہفتے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ قیمتوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو پیر تک سفارشات تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

جبکہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اشیاء خوردونوش کی قیمتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو ضابطے میں رکھنا کراچی کے ساتوں ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

deputy commissioner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div