Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

ملک میں معاشی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں: شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک اور جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی نے بہت قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی...
اپ ڈیٹ 05 جون 2022 04:45pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملکی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔

آرکائیو کمپلیکس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز کیا، حیدرآباد میں بی آرٹی بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن، یلو لائن کے نام سے بی ار ٹی بس سندھ حکومت چلائے گی، بلو لائن بی آر ٹی کیلئے عالمی مالیاتی اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے، ملکی معاشی بحران کےذمہ دارعمران خان ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، آج ہمیں آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننا پڑ رہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کرقوم کوورغلا رہے ہیں، بھڑکیاں مارنے والے عمران نیازی ضمانت لے اسلام آباد پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اورجمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت او رملک کی بات کی۔

Information Minister

sindh

Sharjeel Memon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div