Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

عمران خان نے باہر سے پیسہ لیکر پاکستان کے اندر محاذ آرائی کی: احسن اقبال

عمران خان نے باہر سے پیسہ لیکر پاکستان کے اندر محاذ آرائی کی اور انتشار پیدا کیا۔
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 03:35pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے باہر سے پیسہ لیکر پاکستان کے اندر محاذ آرائی کی اور انتشار پیدا کیا، نوجونواں کو کہوں گا کہ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ عمران خان ایک بہروپیہ کا نام ہے، عمران خان ایک دھوکے باز کا نام تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت تو 12 اپریل کو آئی تھی لیکن یکم اپریل کو پاکستان کا خزانہ خالی ہوچکا تھا، یہ وہ انجام ہے جو عمران خان پاکستان کا بنا کر چھوڑ گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے مشکل صورتحال کے اندر اس ملک کو سنبھالا۔۔ اگر ہم سیاست کرتے تو عمران خان کو نکال کر ہم ایک مہینے میں انتخابات کے اندر چلے جانا چاہیے تھا، لیکن اگر ہم انتخابات کی طرف جاتے تو چار مہینے تک پاکستان میں بے یقینی کی صورتحال ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس طرح ملکی معیشت کی تباہی کر کے گیا تھا، پاکستان کی معیشت کو بدترین حالت میں پھینک کر عمران خان اقتدار سے نکل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت میں ایک مہینے میں 100 روپے کا اضافہ کسی سیاسی حکومت کیلئے آسان نہیں ہوتا لیکن ہم نے اپنی قومی ذمے داری ادا کرتے ہوئے اپنی سیاسی مقبولیت کی قیمت پر وہ فیصلہ کیا جو پاکستان کی معیشت کو بچانے کیلئے ناگزیر تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div