Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف سازش کررہے ہیں: شرجیل میمن

ہم بغیر کسی رنگ ونسل کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
شائع 21 اگست 2022 05:38pm
شرجیل انعام میمن (فوٹو: فائل)
شرجیل انعام میمن (فوٹو: فائل)

حیدرآباد: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان فوج ،الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے خلاف سازش کررہے ہیں، ان پر پیمرا نے جو پابندی لگائی ہے وہ کم ہے کیونکہ یہ شخص اس ملک میں سیاست نہیں بلکہ گھناؤنی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز جس طرح ججز کیخلاف زبان استعمال کرکے دھمکیاں دیں ، چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سابق چیف جسٹس سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر سوموٹو نوٹس لیتے تھے موجودہ چیف جسٹس بھی ماضی کی روایت کو برقرار رکھیں، اس طرح دھمکی اور دھونس کی سیاست اس ملک میں کبھی نہیں ہوئی، وہ دھمکیوں کے ذریعے ادارے کے سربراہان کو ڈرانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران واسا نے پانی کی نکاسی کیلئے کروڑوں روپے کا ڈیزل استعمال کیا ، حکومت کی کوشش ہے کہ جو بھی برسات متاثرین ہیں ان کو ریلیف فراہم کرے، ہم بغیر کسی رنگ ونسل کے عوام کی خدمت کررہے ہیں، یہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے بلکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہے کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بارش متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے ، جس کیلئے ہم متاثرہ افراد کو سرکاری عمارتوں اور پکے علاقوں میں منتقل کررہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div