عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نہ ہو: شیری رحمان
عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے
وفاقی وزیر شيرى رحمان نے عمران خان کے مارشل لا لگانے کے بیان کى مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا، عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نہ ہو۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹويٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعویٰ کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا لگانا ہے تو لگا دو، عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے، ان کا مقصد ہے ڈیل دو یا مارشل لا لگاؤ، ان کی ”26 سال کی جدوجہد“ صرف چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہے۔
PPP
Federal Minister
Sherry Rehman
مزید خبریں
نئی پارٹی کی رجسٹریشن کب ہوگی اور رہنماؤں میں کون کون شامل ہوں گے، مفتاح اسماعیل نے بتادیا
سوات پولیس بھرتی ٹیسٹ میں 15 جعلی امیدوار پکڑے گئے
احاطہ عدالت میں خاتون نے باپ اور بھائی کے قالتوں پر پستول تان لی، فوٹیج وائرل
خیبرپختونخوا کے پراسیکیوٹرز کا صوبائی حکومت کو الٹی میٹم، تنخواہوں اور گاڑیوں کا مطالبہ
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال : وزیراعظم کی مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب کی منظوری
صرف مقتدرحلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں، پرویز الہی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.