Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

غیر قانونی اراضی کیس: دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اینٹی کرپشن حکام کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
شائع 04 نومبر 2022 12:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی اراضی سے متعلق کیس میں اینٹی کرپشن حکام کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتےہوئے دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

لاہور کی مقامی عدالت میں سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف غیر قانونی اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اینٹی کرپشن نےدوست مزاری کےمزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر نے کہا کہ دوست مزاری سے مزید تفتیش درکارہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ دوست مزاری پر اراضی پر قبضہ کرنےکاالزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے کہا کہ دوست مزاری پرزمین پرقبضےکےالزام کی چھان بین کرنی ہے،دوست مزاری نے لینڈ ریکارڈ میں ردوبدل کروائی۔

بعدازاں عدالت نےاینٹی کرپشن حکام کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

lahore

local court

Land Case

dost mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div