پولیس حراست میں ڈاکوؤں کی شہر بھر میں پریڈ
ڈکیتی کے مقدمے میں نو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہوئی تھیں
جہلم پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کی شہر بھر کی اہم شاہراؤں اور بازاروں میں پریڈ کرائی جس کے بعد انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے مشین محلہ میں قمار بازی کا دھندہ کررہے تھے،اپنے ہی ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنا کر آٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔
اس مقدمے میں نو افراد نامزد تھے جنہوں نے عبوری ضمانت کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جس کے بعد دو ملزمان فرار ہوگئے جب کہ باقی 7 ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا۔
ان ملزمان کو پیدل ہی شہر کے مختلف بازاروں اور سڑکوں پر گھمایا گیا اور اس کے بعد پولیس نے انہیں تھانہ سٹی لے جاکر حوالات میں بند کر دیا۔
Robbery
Police March
مزید خبریں
ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے درمیان مذاکرات، سیاسی صورتحال اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور
فیض آباد دھرنا کیس: شاہد خاقان انکوائری کمیشن کے سامنے پیش، سوالنامہ بھی وصول
تردیدوں، وضاحتوں کے باوجود بیرسٹرگوہر قائم مقام پی ٹی آئی چیئرمین نامزد، مائنس عمران نہیں ہوا، پارٹی
اسٹاک ایکسچینج میں یکدم تبدیلی، 100انڈیکس میں 228 پوائنٹس کی کمی
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی معمولی تنزلی
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.