ایف آئی اے کی حیدرآباد میں کارروائی، فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم بینک کا جعلی نمائندہ بن کر عام شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بینک کا جعلی نمائندہ بن کر عام شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے فراڈ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ سے 60 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے لیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
FIA
sindh
Hyderabad
مزید خبریں
9 مئی کے دن جتھوں کو بتایا گیا کہاں حملہ کرنا ہے، وزیر اعظم
برسی سانحہ 9 مئی: پاک فوج کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور تقریبات
بلوچستان اسمبلی نے سانحہ نومئی سے متعلق مشترکہ مذمتی قرادداد منظور کرلی
لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری، 4 ملزمان گرفتار
گوادر میں قتل ہونے والا عدنان مقبول کبیر والا کا رہائشی تھا
9 مئی واقعات پر نگراں حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.