Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری، 4 ملزمان گرفتار

کارروائی میں شمع ہسپتال سے دو ڈونر اور دو رسیوور بھی پکڑے لیے گئے۔
شائع 09 مئ 2024 03:13pm

پولیس نے لاہور میں گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا

لاہور میں ہوٹا اور ایف ائی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا۔

کارروائی میں شمع ہسپتال سے دو ڈونر اور دو رسیوور بھی پکڑے لیے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ڈونرز میں عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

ڈی جی ہوٹا نے بتایا کہ کھاریاں کے ایک رہائشی امتیازکو 20 لاکھ روپےمیں گردہ لگایا گیا۔ ذرائع ایف آئی نے کہا کہ فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون شاہین کوشمع ہسپتال میں غیرقانونی طورپرگردہ لگایا گیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔