Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

اسموگ تدارک کیس میں عدالت کا ہیٹ ویو کی روک تھام کیلئے اقدامات کا حکم
شائع 20 اپريل 2023 11:31am

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں ہیٹ ویو کی روک تھام کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا، عدالت نے نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسموگ تدارک کیس: عید تک بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایشیاء میں ہیٹ ویو بڑی تیزی سے آرہی ہے، ریلوے اور پی ایچ اے درختوں کی آبیاری کے لئے مل کرکام کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: اسموگ تدارک کیس میں چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عدالت نے قرار دیا کہ جم خانہ، رائل پام اور نشاط سرکاری پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق مل کر لائحہ عمل بنائیں، ایسا نہ کیا گیا تو سخت کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔

Lahore High Court

smog case

Heat Waves

Politics April 20 2023